Dec 07, 2020

شیخوپورہ (پ ر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی جانب سے ڈی پی او آفس میں وومین ہلپ سیل کا قیام ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ کی جانب سے ڈومیسٹک وائلنس،ہراسمنٹ اور خواتین کے دیگر مسائل کے حل کے لیے شیخوپورہ کے تمام تھانہ جات میں تربیت یافتہ خواتین فوکل پرسن تعینات کر دی گئی ہیں۔جن کا مقصد خواتین کے مسائل کو سننا اور متعلقہ فورم پر ان کو حل کروانا۔تفتیشی افسران کے ساتھ خواتین سے متعلق مقدمات میں دوران انٹروگیشن معاونت۔خواتین کے حقوق کے متعلق سکولزاور کالجز میں آگاہی مہم کا سلسلہ۔ ڈومیسٹک وائلنس اور ہراسمنٹ پر مکمل قانونی مدد۔لیڈی فوکل پرسن کا سرکاری فون نمبر مشتہر کیا گیا ہے جس پر متاثرہ خواتین اپنے متعلقہ تھانہ میں موجود خواتین فوکل پرسن سے اس نمبر پر رابطہ کرکے اپنے مسائل کے متعلق بتا سکتی ہیں۔

 
Dec 07, 2020

شیخوپورہ (پ ر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی اوآفس میں عوام والناس کی سہولت کے لیے کھلی کچہری کا انقعاد کیا گیا۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام و الناس کے مسائل کو سننا اور ان کا مناسب حل اور بر وقت کاروائی اور جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے۔ تاکہ انصاف کی فوری فراہمی کو عوام والناس کی دہلیز پر پہنچایا جاسکے۔کھلی کچہری میں کروناوائرس کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جاری کردہ SOPکو مدنظر رکھتے ہوئے عوام الناس کے بیٹھنے کا خصوصی انتظام کیا گیا۔کھلی کچہری میں عوام والناس سے درخواستیں موصول کی گئی اور ان درخواستوں کو سننے کے بعد ان کے حل کے لیے فوری طورپر ڈی پی او شیخوپورہ کی جانب سے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے گئے ۔ اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسڑکٹ شیخوپورہ کی امن امان کی صورت حال کو برقرار رکھنا اور اس کو فری کرائم زون بناناہماری ا ولین ترجحات میں شامل ہے۔ جس کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس دن رات اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے اپنے تمام تر وسائل اوراختیارات کو برؤئے کار لایا جائے رہا ہے۔اور اس میں پولیس کی کسی قسم کی کوئی کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔کھلی کچہری میں آنے والے سائلین سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ نے کہا کہ عوام و الناس کے لیے پولیس افسران کے دروازے ہمیشہ کھولے ہیں۔ تھانہ جات اور دفاتر میں آ  نے والے ہرسا ئل کی دادرسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا بنیادی او ر اخلاقی فرض ہے۔

 
Dec 07, 2020

شیخوپورہ (پ ر) شیخوپورہ پولیس کی گزشتہ روزجرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش کر نے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں 4منشیات فروش سمیت  12افرادگرفتار ناجائزاسلحہ,چرس او رشراب برآمد مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی جانب سے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم پر عمل درآمد کرتے ہو ئے۔ شیخوپورہ پولیس نے گزشتہ روز ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات میں ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان کرتے ہو ئے مختلف مقامات سے 04 منشیات فروش گرفتار کر لیے ملزمان کے قبضہ سے50لیٹر دیسی شراب اور 1175گرام چرس برآمد ہو ئی۔ شیخوپورہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔اسکے علاوہ ڈی پی او شیخوپورہ کی خصوصی ہدایت پرناجائز اسلحہ اور اسکی نمائش کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں کاروائیاں تیز کرتے ہو ئے شیخوپورہ پولیس نے گزشتہ روز مختلف مقامات سے8 افراد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے  ایک عدد کلاشنکوف،3عدد پسٹل 30بوراور ایک عدد پسٹل9mm ،1عدد رائفل 223بور،01عدد رپیٹرگن، ایک عدد بندوق 12بور ،گولیاں اور کار توس برآمد ہوئے ۔ شیخوپورہ پولیس نے ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش کرنے کے جرم میں مقدمات درج کر لیے۔

 
Nov 30, 2020

شیخوپورہ (پ ر) تھانہ صدر مرید کے پولیس کی بروقت کاروائی شادی پر ہوائی فائرنگ کر نے والے دو افراد کواسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی جانب سے اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم پر عمل کرتے ہو ئے۔ ایس ایچ ا و تھانہ صدر مرید کے انسپکٹر لیاقت علی اور اسکی ٹیم نے اپنے علاقہ تھانہ میں شادی پر ہوائی فائر نگ کر نے والے دوافراد منیر اور کاشف کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہو ئے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

 
Nov 30, 2020

شیخوپورہ سی آئی اے پولیس کی بڑی کاروائی اے کیٹگری کا خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی ہدایت پرشیخوپورہ پولیس کا  اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈوان جاری۔سی آئی اے شرقپور پولیس کے انسپکٹر نوید انجم اعوان اور اسکی ٹیم نے عرصہ دراز سے روپوش ہونے والے ڈکیتی کے خطرناک مجرم اشتہاری ندیم کو جد ید ٹیکنالوجی اور اپنی تمام ترمہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔مجرم پولیس کو ڈکیتی کے مقدمہ میں عرصہ دراز سے مطلوب تھا۔مجرم اشتہاری کی گرفتار پر ڈی پی او شیخوپورہ نے سی آئی اے شرقپور پولیس کو شاباش دی۔

 
Nov 24, 2020

شیخوپورہ (پ ر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن اور ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ کیپٹن (ر)عامر خان نیازی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی اوآفس میں 10سے12بجیدن اور 12سے02بجیدن عوام والناس کے لیے کھلی کچہری کا انقعاد کیا گیا۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام و الناس کے مسائل کو سننا اور ان کا مناسب حل اور بر وقت کاروائی اور جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے۔ تاکہ انصاف کی فوری فراہمی کو عوام والناس کی دہلیز پر پہنچایا جاسکے۔کھلی کچہری میں کوروناوائرس کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جاری کردہ SOPکو مدنظر رکھتے ہوئے عوام الناس کے بیٹھنے کا خصوصی انتظام کیا گیا۔کھلی کچہری میں عوام والناس سے درخواستیں موصول کی گئی اور ان درخواستوں کو سننے کے بعد ان کے حل کے لیے فوری طورپر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسڑکٹ شیخوپورہ کی امن امان کی صورت حال کو برقرار رکھنا اور اس کو فری کرائم زون بناناہماری ولین ترجحات میں شامل ہے۔ جس کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس دن رات اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے اپنے تمام تر وسائل اوراختیارات کو برؤئے کار لایا جائے رہا ہے۔اور اس میں پولیس کی کسی قسم کی کوئی کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔کھلی کچہری میں آنے والے سائلین سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ نے کہا کہ عوام و الناس کے لیے پولیس افسران کے دروازے ہمیشہ کھولے ہیں۔ تھانہ جات اور دفاتر میں آ  نے والے ہرسا ئل کی دادرسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا بنیادی او ر اخلاقی فرض ہے۔

 
Nov 24, 2020

شیخو پورہ (پ ر)شیخوپورہ پولیس کی گزشتہ 43روز میں منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیاں اور پولیس کی کارکردگی۔تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے تمام ڈی اپس پیز، ایس ایچ اوزاور انچارج چوکیات کو خصو صی ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان کرتے ہو ئے ان گرفتاریوں کو یقینی بنایا جا ئے اور ان کے خلاف سخت کاروائی کی جا ئے۔جس پرعمل کرتے ہو ئے شیخوپورہ پولیس نے اپنی تمام ترمہارتوں اور وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہو ئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان کرتے ہو ئے43روز میں 209منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 169941گرام چرس،310گرام افیون،18گرام آئس،55گرام سے زائدہیروئن،اور3639لیٹر شرا ب و 4عدد چالو بھٹیاں برآمد کر کے شیخوپورہ پولیس کی جانب سے ان ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 197مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ جس پر ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان خلاف کاروائی کرنے والے تمام پولیس افسران و ملازمان کو شاباش دی۔اور مزید ایسے افراد کے خلاف کاروائیا ں جاری رکھنے کی ہد ایت جاری کی۔