وومین ہلپ سیل کا قیام

شیخوپورہ (پ ر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی جانب سے ڈی پی او آفس میں وومین ہلپ سیل کا قیام ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ کی جانب سے ڈومیسٹک وائلنس،ہراسمنٹ اور خواتین کے دیگر مسائل کے حل کے لیے شیخوپورہ کے تمام تھانہ جات میں تربیت یافتہ خواتین فوکل پرسن تعینات کر دی گئی ہیں۔جن کا مقصد خواتین کے مسائل کو سننا اور متعلقہ فورم پر ان کو حل کروانا۔تفتیشی افسران کے ساتھ خواتین سے متعلق مقدمات میں دوران انٹروگیشن معاونت۔خواتین کے حقوق کے متعلق سکولزاور کالجز میں آگاہی مہم کا سلسلہ۔ ڈومیسٹک وائلنس اور ہراسمنٹ پر مکمل قانونی مدد۔لیڈی فوکل پرسن کا سرکاری فون نمبر مشتہر کیا گیا ہے جس پر متاثرہ خواتین اپنے متعلقہ تھانہ میں موجود خواتین فوکل پرسن سے اس نمبر پر رابطہ کرکے اپنے مسائل کے متعلق بتا سکتی ہیں۔

date1: 
Monday, December 7, 2020