کھلی کچہری کا انقعاد

شیخوپورہ (پ ر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی اوآفس میں عوام والناس کی سہولت کے لیے کھلی کچہری کا انقعاد کیا گیا۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام و الناس کے مسائل کو سننا اور ان کا مناسب حل اور بر وقت کاروائی اور جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے۔ تاکہ انصاف کی فوری فراہمی کو عوام والناس کی دہلیز پر پہنچایا جاسکے۔کھلی کچہری میں کروناوائرس کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جاری کردہ SOPکو مدنظر رکھتے ہوئے عوام الناس کے بیٹھنے کا خصوصی انتظام کیا گیا۔کھلی کچہری میں عوام والناس سے درخواستیں موصول کی گئی اور ان درخواستوں کو سننے کے بعد ان کے حل کے لیے فوری طورپر ڈی پی او شیخوپورہ کی جانب سے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے گئے ۔ اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسڑکٹ شیخوپورہ کی امن امان کی صورت حال کو برقرار رکھنا اور اس کو فری کرائم زون بناناہماری ا ولین ترجحات میں شامل ہے۔ جس کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس دن رات اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے اپنے تمام تر وسائل اوراختیارات کو برؤئے کار لایا جائے رہا ہے۔اور اس میں پولیس کی کسی قسم کی کوئی کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔کھلی کچہری میں آنے والے سائلین سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ نے کہا کہ عوام و الناس کے لیے پولیس افسران کے دروازے ہمیشہ کھولے ہیں۔ تھانہ جات اور دفاتر میں آ  نے والے ہرسا ئل کی دادرسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا بنیادی او ر اخلاقی فرض ہے۔

date1: 
Monday, December 7, 2020