شیخوپورہ پولیس کی گزشتہ روزجرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش کر نے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں

شیخوپورہ (پ ر) شیخوپورہ پولیس کی گزشتہ روزجرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش کر نے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں 4منشیات فروش سمیت  12افرادگرفتار ناجائزاسلحہ,چرس او رشراب برآمد مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی جانب سے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم پر عمل درآمد کرتے ہو ئے۔ شیخوپورہ پولیس نے گزشتہ روز ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات میں ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان کرتے ہو ئے مختلف مقامات سے 04 منشیات فروش گرفتار کر لیے ملزمان کے قبضہ سے50لیٹر دیسی شراب اور 1175گرام چرس برآمد ہو ئی۔ شیخوپورہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔اسکے علاوہ ڈی پی او شیخوپورہ کی خصوصی ہدایت پرناجائز اسلحہ اور اسکی نمائش کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں کاروائیاں تیز کرتے ہو ئے شیخوپورہ پولیس نے گزشتہ روز مختلف مقامات سے8 افراد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے  ایک عدد کلاشنکوف،3عدد پسٹل 30بوراور ایک عدد پسٹل9mm ،1عدد رائفل 223بور،01عدد رپیٹرگن، ایک عدد بندوق 12بور ،گولیاں اور کار توس برآمد ہوئے ۔ شیخوپورہ پولیس نے ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش کرنے کے جرم میں مقدمات درج کر لیے۔

date1: 
Monday, December 7, 2020