منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیاں اور پولیس کی کارکردگی

شیخو پورہ (پ ر)شیخوپورہ پولیس کی گزشتہ 43روز میں منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیاں اور پولیس کی کارکردگی۔تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے تمام ڈی اپس پیز، ایس ایچ اوزاور انچارج چوکیات کو خصو صی ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان کرتے ہو ئے ان گرفتاریوں کو یقینی بنایا جا ئے اور ان کے خلاف سخت کاروائی کی جا ئے۔جس پرعمل کرتے ہو ئے شیخوپورہ پولیس نے اپنی تمام ترمہارتوں اور وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہو ئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان کرتے ہو ئے43روز میں 209منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 169941گرام چرس،310گرام افیون،18گرام آئس،55گرام سے زائدہیروئن،اور3639لیٹر شرا ب و 4عدد چالو بھٹیاں برآمد کر کے شیخوپورہ پولیس کی جانب سے ان ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 197مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ جس پر ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان خلاف کاروائی کرنے والے تمام پولیس افسران و ملازمان کو شاباش دی۔اور مزید ایسے افراد کے خلاف کاروائیا ں جاری رکھنے کی ہد ایت جاری کی۔

date1: 
Tuesday, November 24, 2020